سوجی کا حلوہ کی ترکیب — نرم اور منہ میں گھل جانے والا
تیاری کا وقت
10 منٹ
پکانے کا وقت
20 منٹ
کل وقت
30 منٹ
یہ اوقات اندازاً ہیں۔ بھنائی اور چولہے کے مطابق تھوڑا فرق آ سکتا ہے۔
سوجی کا حلوہ پاکستان میں ہر گھر اور ہر تقریب پر بنتا ہے، لیکن اکثر لوگ یہ شکایت کرتے ہیں کہ ان کا حلوہ یا تو بہت خشک بن جاتا ہے یا پھر آٹے کی طرح چپکنے لگتا ہے۔
منہ میں گھل جانے والا اور نرم حلوہ بنانے کے لیے آپ کو بس صحیح پیمائش کا تناسب اور بھوننے کا طریقہ معلوم ہونا چاہیے۔
صحیح تناسب — گھر کا کوئی ایک کپ مقرر کر لیں
اجزاء کی فہرست
0 / 6 اجزاء تیار
بنیادی اجزاء
اختیاری اجزاء
مرحلہ وار طریقہ
1
میٹھا پانی بنائیں
1.
ایک برتن میں 3 کپ پانی، 1 کپ چینی اور الائچی ڈالیں۔
2.
اسے چولہے پر رکھیں اور صرف تب تک گرم کریں جب تک چینی اچھی طرح گھل نہ جائے۔
3.
چولہا بند کر دیں اور اس گرم میٹھے پانی کو ایک طرف رکھ دیں۔
(رس یا ایک تار کی چاشنی نہیں بنانی، بس چینی گھلنی چاہیے۔)
2
میوہ جات فرائی کریں
1.
کڑاہی میں اپنے 1 کپ گھی میں سے 1 بڑا چمچ گھی نکالیں اور گرم کریں۔
2.
بادام اور کاجو کو ہلکی آنچ پر ہلکا سنہری ہونے تک فرائی کریں۔
3.
آخر میں کشمش ڈالیں، جیسے ہی کشمش پھول جائے، تمام میوہ جات کو پلیٹ میں نکال کر ایک طرف رکھ دیں۔
3
سوجی کی بھنائی — سب سے اہم مرحلہ
1.
اسی کڑاہی میں باقی بچا ہوا سارا گھی ڈال کر پگھلا لیں۔
2.
اب 1 کپ سوجی شامل کریں۔
3.
آنچ بالکل ہلکی سے درمیانی رکھیں اور مسلسل چمچ چلاتے رہیں۔
4.
8 سے 10 منٹ تک سوجی کو بھونیں۔
پہلے سوجی سارا گھی جذب کرے گی، پھر بھنائی کے بعد گھی چھوڑنے لگے گی۔
جب سوجی کا رنگ ہلکا سنہری ہو جائے اور اچھی سی خوشبو آنے لگے تو سمجھ جائیں بھنائی ہو گئی ہے۔ (تیز آنچ پر سوجی جل جائے گی اور کچی رہے گی۔)
4
پانی شامل کریں
1.
آنچ بالکل ہلکی کر دیں۔
2.
گرم میٹھا پانی آہستہ آہستہ سوجی میں ڈالتے جائیں اور دوسرے ہاتھ سے چمچ چلاتے رہیں۔ (دھیان رہے، گرم بھاپ اُبل کر آئے گی۔)
3.
اچھی طرح مکس کریں تاکہ کوئی گٹھلی نہ بنے۔
5
دم اور آخری مرحلہ
1.
جب پانی مکس ہو جائے تو کڑاہی کو ڈھکن سے ڈھانپ دیں اور 2 منٹ کے لیے بالکل ہلکی آنچ پر دم پر رکھیں۔ اس سے سوجی پھول کر بالکل نرم ہو جاتی ہے۔
2.
ڈھکن ہٹائیں، فرائی کیے ہوئے میوہ جات ڈال کر مکس کریں۔
3.
جب حلوہ کڑاہی کے کنارے چھوڑنے لگے اور اوپر گھی کی چمک نظر آنے لگے تو چولہا بند کر دیں۔
خاص تجاویز
حلوہ ٹھنڈا ہو کر گاڑھا ہوتا ہے:
چولہا تبھی بند کر دیں جب حلوہ تھوڑا سا نرم ہو، کیونکہ یہ ٹھنڈا ہونے پر مزید سیٹ ہوتا ہے۔
حلوہ پوری کے ساتھ:
اگر آپ پوری کے ساتھ کھانا چاہتے ہیں تو پانی 3.5 کپ ڈالیں تاکہ حلوہ تھوڑا ڈھیلا اور نرم رہے۔